ریاض،25جون(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی نماز مسجد الحرام میں ادا کی جہاں لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کی تکمیل کے بعد نماز ادا کرنے آئے تھے۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق شاہ سلمان کے ہمراہ نماز عید ادا کرنے والوں میں یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی، مالدیپ کے سابق وزیر اعظم محمد وحید،
لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری، پاکستان فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف سمیت اعلی سعودی فوجی اور سول حکام بھی شامل تھے۔
اس سے قبل رات گئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ماہ صیام کے اختتام اور عیدالفطر کے موقع پر سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی تھی۔ شاہ سلمان کی جانب سے عید الفطر کی مناسبت سے جاری خصوصی پیغام وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے پڑھ کرسنایا۔